Maktaba Wahhabi

273 - 277
لکھے پڑھے معاشرہ میں پروان چڑھا ہو۔ ایسا معاشرہ جہاں پر صرف گنتی کے چند لوگ ہی لکھنا پڑھنا جانتے ہوں۔ یہ اس دین کے اللہ تعالیٰ خالق کائنات کی طرف سے نازل کردہ ہونے کی دلیل ہے ۔ انسان کیسے اسلام میں داخل ہو؟ اس کے بعد جب انسان کو اسلام قبول کرنے کے لیے شرح صدر حاصل ہو جائے تو اس کے لیے خود بخود ہی دین اسلام میں داخل ہونا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے کسی واسطہ کی ضرورت نہیں۔بلکہ وہ اس چیز کا اظہار کرے کہ وہ اسلام پر قانع ہے۔ اورپھر دین اسلام کی عملی تطبیق شروع کرے۔ اس قناعت کا اعلان ان کلمات کے نطق اور ان کے معانی و مفاہیم کے فہم سے ہوگا: أشہد أن لا إلہ إلہ إلا اللّٰه و أن محمداً رسول اللّٰہ ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں؛ اور بیشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے : ٭ میں توحید الٰہی کا اقرار اور اعتراف کرتا ہوں؛ اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت گزاری میں اس کے سامنے تذلل اور خضوع اختیار کرتا ہوں۔ ٭ اور میں اس بات کا اقرار کرتا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے آپ پر دین نازل فرمایا ہے۔ اور میں اس بات کاالتزام کروں گا کہ جو کچھ آپ نے فرمایا ہے؛ اس کی تصدیق کروں؛ اور آپ کے تمام اوامر و نواہی میں آپ کا صحیح اطاعت کروں ۔ ٭ دین : تصدیق اور قول اور عمل کا نام ہے۔ وہ امور جن کی تصدیق کا مطالبہ کسی مسلمان انسان سے کیا جاتا ہے وہ وہ تمام امور ہیں جن کی خبر اللہ تعالیٰ نے دی ہے؛ یا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا بتایا ہے ؛ یہ چھ امور
Flag Counter