Maktaba Wahhabi

277 - 277
تعارفی کلمات اوّل:… نزول دین کے مقام کا تعارف: نزول دین کا مقام : مکہ مکرمہ: یہ جگہ مشرق اور مغرب کے درمیان میں براعظم اشیاء کے مغرب میں کرہ ارضی کے درمیان میں واقع ہے۔ مشرق وسطیٰ کا علاقہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے انبیائے کرام علیم السلام کی بعثت کے لیے گود کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام کو شام کے علاقہ میں آباد کیا تھا۔اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو جزیرہ عرب کے جنوب میں مکہ مکرمہ میں آباد کیا تھا۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ہے: {رَبَّنَآ اِنِّیْٓ اَسْکَنْتُ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ بِوَادٍ غَیْرِ ذِیْ زَرْعٍ عِنْدَ بَیْتِکَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِیُقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ فَاجْعَلْ اَفْئِدَۃً مِّنَ النَّاسِ تَہْوِیْٓ اِلَیْہِمْ وَ ارْزُقْہُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمْ یَشْکُرُوْنَ} [ابراہیم 37] ’’اے ہمارے رب! بیشک میں نے اپنی کچھ اولاد کو اس غیر زرعی وادی میں آباد کیا ہے،تیرے بیت الحرام کے پاس، اے ہمارے رب!تاکہ وہ نماز قائم کریں۔ سولوگوں کے دل ان کی طرف مائل کردے اور انھیں پھلوں کارزق عطا کر، تاکہ وہ شکر کریں۔‘‘ تورات میں سفر تکوین اصحاح نمبر1کیس فقرہ نمبر20۔ 21 میں آیا ہے: ر ک ’’اللہ تعالیٰ اس لڑکے کے ساتھ تھے ؛ حتی کہ وہ بڑا ہوگیا؛ اورصحراء میں رہائش اختیا ر لی؛ اور آپ تیر اور کمان بنایا کرتے تھے۔ اور فاران کے بری علاقے میں
Flag Counter