Maktaba Wahhabi

282 - 277
اہل مشرق بات کرتے ہوئے بہت کم منہ کھولتے ہیں؛اور اہل مغرب بہت زیادہ مبالغہ کے ساتھ منہ کھولتے ہیں۔جبکہ اہل عرب ان دونوں حالتوں کے درمیان متوسط طبقہ ہیں۔ پس یہ تمام تعریفیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے تقدیر بنائی اور جسے چننا چاہا چن لیا۔‘‘ چہارم :… وہ ہستی جن پر قرآن نازل ہوا۔ آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم ؛ قبیلہ قریش سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ پیرکے دن ماہ ربیع الاول میں بارہ تاریخ کو (۵۷۱ء) میں پیدا ہوئے۔ جس گھر میں آپ پیدا ہوائے وہ مکہ مکرمہ کا ایک معززاورافضل گھرانہ تھا۔ حاجیوں کی پانی پلانے اور کھانا کھلانے کی ذمہ داری ان کے سپرد تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے والد محترم کی وفات کے بعد پیدا ہوئے۔ پہلے آپ کی کفالت آپ کے دادا عبدالمطلب نے کی ۔ ابھی آپ کی عمر چھ سال تھی کہ آپ کی والدہ محترمہ کا بھی انتقال ہو گیا۔ پہلے آپ نے بکریاں چرانا شروع کیں؛ اور پھر تجارت میں مشغول ہوگئے۔ حتی کہ جب آپ کی عمرمبارک چالیس سال ہوگئی تو آپ پر وحی نازل ہوئی ۔ ٭ آپ نے پرورش پائی تو آپ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے تھے۔ ٭ آپ نے کبھی بت کو سجدہ نہیں کیا۔ ٭ کبھی آپ نے شراب نوشی نہیں کی۔ ٭ ساری زندگی کوئی گندا کام نہیں کیا۔ ٭ کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ ٭ کبھی کسی کے ساتھ دھوکہ بازی نہیں کی۔ ٭ کبھی کسی کے ساتھ خیانت نہیں کی۔ ٭ آپ کو صادق اور امین کے ناموں سے پکارا جاتا تھا؛ اس لیے کہ آپ نے ان لوگوں کے درمیان ساری زندگی گزاری ؛ کبھی آپ نے جھوٹ نہیں بولا؛ اور نہ ہی خیانت کی۔ ٭ جب ان لوگوں نے دوبارہ کعبہ کی تعمیر کی؛ او رحجر اسود اپنی جگہ پر لگانے کا وقت آیا۔ تو ان
Flag Counter