Maktaba Wahhabi

33 - 277
تخلیق انسانی کے مقصد کی معرفت کا مصدر جب انسان کے دل میں یہ جاننے کی رغبت بیدار ہو کہ وہ کیوں زندہ ہے؟ تو وہ اس کے بارے میں کس سے پوچھے گا؟ اوروہ اپنے اس سوال کا جواب کس کے پاس پائے گا؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب انسان کسی مصنوع چیز کی تخلیق کا مقصد جاننا چاہے تو وہ اس فیکٹری [کارخانہ ] سے رابطہ کرتا ہے جہاں پر وہ چیزتیار ہو رہی ہے؛ وہ دوسرے لوگوں سے بڑھ کر اپنی مصنوعات کے بارے میں علم رکھتے ہیں۔ تمام اعلیٰ ترین مثالیں صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہی ہیں۔انسان اللہ تعالیٰ کی تخلیق ہے؛ اورپھر اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو مبعوث فرمایا اور کتابیں نازل کیں؛ تاکہ انسان کو بتایا جاسکے کہ اسے کیوں پیدا کیا گیا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے اپنی پسندیدہ و بزرگ مخلوق انبیاء و مرسلین علیم السلام کے ذریعہ سے لوگوں کو اس مقصد سے آگا کردیا ہے۔انبیاء و مرسلین اور ان کے علم کے وارث علمائے کرام ہی وہ ہستیاں ہیں جن کے ذریعہ سے ہم اس حقیقت کی معرفت حاصل کرسکتے ہیں۔ ان حقائق کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ او ران ا انبیائے کرام علیم السلام کے ساتھ رابطہ کیسے ممکن ہے؟ آنے والے صفحات میں - ان شاء اللہ - ہم اس حقیقت کو واضح کریں گے۔ اور اس سے یہ بھی ظاہر ہو جائے گاکہ انبیائے کرام علیم السلام کا ظہور عالم وجود میں کیسے ہوا؟ 
Flag Counter