Maktaba Wahhabi

48 - 277
دیتا ہے، جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہے، دنیا اور آخرت میں بہت مرتبے والا اور مقرب لوگوں سے ہوگا۔اور لوگوں سے گہوارے میں بات کرے گا اور ادھیڑ عمر میں بھی اور نیک لوگوں سے ہوگا۔ اس نے کہا: اے میرے رب ! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا، حالانکہ کسی بشر نے مجھے ہاتھ تک نہیں لگایا؟ فرمایا: اسی طرح اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے۔جب وہ کسی کام کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس سے یہی کہتا ہے ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔ اور وہ اسے کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل سکھائے گا۔اور بنی اسرائیل کی طرف رسول ہوگا کہ بے شک میں تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے ایک نشانی لے کر آیا ہوں کہ بے شک میں تمھارے سامنے مٹی سے پرندے کی شکل کی مانند بناتا ہوں، پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے پرندہ بن جاتی ہے اور میں اللہ کے حکم سے پیدائشی اندھے اور برص والے کو تندرست کرتا ہوں اور مردوں کو زندہ کر دیتا ہوں اور تمھیں بتا دیتا ہوں جو کچھ تم اپنے گھروں میں کھاتے ہو اور جو ذخیرہ کرتے ہو، بے شک اس میں تمھارے لیے ایک نشانی ہے، اگر تم مومن ہو۔اور اس کی تصدیق کرنے والا ہوں جو مجھ سے پہلے تورات سے ہے اور تاکہ میں تمھارے لیے بعض وہ چیزیں حلال کر دوں جو تم پر حرام کی گئی تھیں اور میں تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے ایک نشانی لے کر آیا ہوں، سو اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو۔بے شک اللہ ہی میرا رب اور تمھارا رب ہے، پس اس کی عبادت کرو، یہ سیدھا راستہ ہے۔‘‘ سوم:… ہمارے نبی اکرم محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ جب ہمارے نبی جناب محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو ضروری تھا کہ آپ بھی کوئی ایسی نشانی لیکر آتے جیسے آپ کے بھائی انبیائے کرام علیم السلام لیکر آئے تھے۔ اوریہ نشانیاں اس بات پر دلالت کرتیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے سچے رسول ہیں۔ تو آپ سب سے بڑی عقلی نشانی یعنی قرآن کریم لے کر آئے۔ کیونکہ آپ کی رسالت قیامت تک قائم رہنے والی
Flag Counter