Maktaba Wahhabi

100 - 279
مبحث سوم:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے دلائل و براہین تمہید: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پرآیات ونشانیاں اور چیلنج کے وقت خارق عادت معجزات دیگر انبیاء کرام کی بہ نسبت بہت زیادہ ظاہر ہوئے اور ان معجزات کا زمانہ بڑا قریب ہے ‘ اسے نقل کرنے والے دنیا کے سب سے سچے اور پاک طینت انسان تھے‘ یہ معجزات نسل در نسل متواتر طور پر ثابت ہیں ‘ ان میں سب سے عظیم معجزہ قرآن کریم ہے‘جس میں کسی قسم کی کمی بیشی یا تبدیلی واقع نہ ہوئی‘بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ابھی ابھی نازل ہوا ہو‘ اور اس کی دی ہوئی خبریں بعینہ اسی طرح واقع ہو رہی ہیں جس طرح اس نے خبر دی ہے‘ جیسے آنکھوں سے مشا ہدہ کیا جارہا ہو‘ اور اولین وآخرین اس جیسی کتاب لانے سے عاجز اور درماندہ ہیں ‘ ارشاد باری ہے: ﴿قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا﴾[1]
Flag Counter