Maktaba Wahhabi

108 - 279
جس پر آپ کے متبعین قائم و دائم ہیں،یہ آپ کے نبوت کی نشانیوں میں سے ہے۔اسی طرح آپ کی لائی ہوئی شریعت اور وہ نشانیاں جنہیں اللہ تعالیٰ وقتاً فوقتاً آپ کی امت کے صالحین کے ہاتھوں کرامات کی شکل میں ظاہر فرماتا ہے‘ حجت و برہان کے ذریعہ آپ کے دین کا غلبہ ‘ گزشتہ انبیاء کرام کی کتابوں میں موجود آپ کے اوصاف وغیرہ۔[1]یہ ایک وسیع باب ہے جس کامیں احاطہ نہیں کرسکتا البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے اثبات کے سلسلہ میں حسب ذیل دو مطالب پر اکتفا کروں گا۔ پہلا مطلب:قرآن کریم کے معجزات معجزہ کی لغوی تعریف:عربی زبان میں معجزہ اسے کہتے ہیں جس کے ذریعہ چیلنج کے وقت فریق مخالف کو عاجز کردیا جائے۔[2] معجزہ کی اصطلاحی تعریف:معجزہ ایک ایسی خلاف عادت چیز کا نام ہے ‘ جو بشر کو-خواہ فرداًفرداً ہوں یا متفق ہوکر- اپنے مثل چیز لانے سے عاجزکردے ‘
Flag Counter