Maktaba Wahhabi

118 - 279
قرآن کریم ہزاروں معجزات پر مشتمل ہے کیونکہ اس میں ایک سو چودہ سورتیں ہیں اور کم سے کم ایک سورت لانے کے لئے چیلنج کیا گیا ہے‘قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت سورۃ الکوثر ہے جو چھوٹی چھوٹی تین آیات پر مشتمل ہے‘ قرآن کریم میں متفقہ طور پر چھ ہزار دوسو سے زیادہ آیات ہیں ‘ اور چند آیات یا ایک لمبی آیت کے اعتبار سے الفاظ کی ترتیب کے مطابق سورۃ الکوثر ایک مکمل سورت ہے‘ معلوم ہوا کہ قرآن کریم نے صرف اتنی ہی مقدار سے پوری مخلوق کو چیلنج کیا ہے اورانہیں عاجز کرکے رکھ دیا ہے۔ [1] اس اعتبار سے قرآن کریم تمام ظاہری و معنوی معجزات سے بے نیاز اور ان پر بھاری ہے‘ بشرطیکہ انسان کے پاس با بصیرت دل ہو یا کان لگائے اور دل و دماغ سے حاضر ہو۔ دوسرا پہلو:غیب کی خبروں کا اعجاز قرآن کریم کاایک اعجازی پہلو یہ ہے کہ وہ بیشمار غیب کی خبروں پرمشتمل ہے جس کے بارے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی علم نہ تھا‘ نہ ہی آپ کی طرح کسی فرد بشر
Flag Counter