Maktaba Wahhabi

120 - 279
دوسری قسم:موجودہ زمانہ کا غیب:اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو موجودہ زمانہ کی بعض پوشیدہ چیزیں بتائیں جیسے منافقین کی نقاب کشائی‘ بعض غلطیاں جو بعض مسلمانوں سے سرزد ہوئیں اسی طرح دیگر باتیں جن کا علم صرف اللہ کو ہے اور اُس نے اپنے رسول کو اُن سے مطلع فرمایا۔ تیسری قسم:مستقبل کاغیب:اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بعض ایسی باتوں سے مطلع فرمایاجو ابھی واقع نہ ہوئی تھیں ‘ پھر بعد میں بعینہ اسی طرح واقع ہوئیں جس طرح آپ نے خبر دی،یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قرآن اللہ کا کلام ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔[1] تیسرا پہلو:قوانین شریعت کا اعجاز قرآن کریم ایسے مکمل اور جامع ہدایات لیکر آیا ہے جو ہر وقت اور ہر جگہ انسانیت کی تمام تر ضروریات کے لئے کافی وشافی ہیں ‘ کیونکہ اسے نازل کرنے والی وہ ذات ہے جسے ہر چیز کا علم ہے‘ وہ انسانیت کا خالق اور ان کے
Flag Counter