Maktaba Wahhabi

124 - 279
چوتھا پہلو:جدید سائنسی اعجاز مستقبل کی غیب کی خبروں سے متعلق قرآنی اعجاز کی ایک جدید قسم بھی ہے جس کا انکشاف سائنس نے درج ذیل فرمان الٰہی کے مصداق موجودہ دور میں کیا ہے‘ ارشاد باری ہے: ﴿سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ﴾[1] عنقریب ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق عالم میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کی اپنی ذات میں بھی ‘ یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ حق یہی ہے‘ کیا آپ کے رب کا ہر چیز سے واقف و آگاہ ہونا کافی نہیں۔ یقینا ہمارے رب کا یہ وعدہ بعد کے زمانہ میں ثابت ہوا چنانچہ لوگوں نے اللہ کی نشانیوں کو آفاق عالم میں نہایت دقیق اور محیر العقول آلات اور مشینریوں کی شکل میں دیکھا‘ جیسے ہوائی جہاز‘ زمین دوز کشتیاں اور اس کے علاوہ دیگر جدید آلات و وسائل جسے انسان نے عصر حاضر میں دیکھا اور اس کا مالک ہوا۔۔۔
Flag Counter