Maktaba Wahhabi

141 - 279
ہی باقی رہا جیسے اس میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی ہو۔[1] ساتویں قسم:فرشتوں کے ذریعہ آپ کی تائیدونصرت: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی اور اپنے دین کی نصرت کے لئے کئی مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرشتوں کی ذریعہ مدد فرمائی،چند مثالیں حسب ذیل ہیں: ۱- ہجرت کے موقع پر:ارشاد باری ہے: ﴿فَأَنزَلَ اللّٰہُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَىٰ ۗ وَكَلِمَةُ اللّٰہِ هِيَ الْعُلْيَا﴾[2] اللہ تعالیٰ نے اُن پر اپنا سکون نازل فرمایااور ایسے لشکروں سے ان کی مدد کی جنہیں تم نے دیکھا ہی نہیں ‘اور اللہ نے کافروں کے کلمہ کو پست کردیا اور بلند و بالا تو اللہ ہی کا کلمہ ہے۔ ۲- غزوۂ بدر میں:ارشاد باری ہے: ﴿إِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ أَنِّي مُمِدُّکُمْ بِأَلْفٍ
Flag Counter