Maktaba Wahhabi

144 - 279
لشکر اتارے جنہیں تم نے نہیں دیکھااور کافروں کو عذاب دیا‘ اور کافروں کا یہی بدلہ ہے۔ آٹھویں قسم:آپ کے دشمنوں کے خلاف اللہ کی کفایت اور لوگوں کے شرسے آپ کی حفاظت: یہ قسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے عظیم دلائل میں سے ہے،چند مثالیں حسب ذیل ہیں: ۱- مشرکین اور مذاق اڑانے والوں کے شر سے اللہ کی کفایت‘ چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوکسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے،ارشاد باری ہے: ﴿فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ ﴿٩٤﴾ إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ﴾[1] پس آپ اس حکم کو جوآپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے اور مشرکوں سے منہ پھیر لیجئے۔ جو لوگ آپ کا مذاق اڑاتے ہیں اُن کی سزا کے لئے ہم کافی ہیں۔
Flag Counter