Maktaba Wahhabi

178 - 279
الْعَالَمِیْنَ،لَا شَرِیْکَ لَہُ وَبِذَلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ﴾[1] آپ کہہ دیجئے کہ بیشک میری نماز اور میری قربانی اور میری زندگی اور میری موت اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اور اسی بات کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں پہلا مسلمان (تابع فرمان) ہوں۔ مبحث پنجم:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا عموم اور تمام نبوتوں کا خاتمہ سب سے بنیادی چیز محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین پر حقیقی اور سچاایمان ہے اور یہ کہ آپ انس و جن ‘عرب و عجم‘ اہل کتاب و آتش پرست اور حاکم و محکوم پر مشتمل پوری مخلوق کی طرف اللہ کے رسول ہیں،آپ کی ظاہری و باطنی اتباع کئے بغیر دنیا کے کسی بھی شخص کے لئے اللہ تک رسائی ممکن نہیں ‘ حتی کہ اگر موسیٰ و
Flag Counter