Maktaba Wahhabi

205 - 279
اللہ کے غضب وعذاب کے عظیم خطرہ میں ہوتا ہے،وہ عام معاصی ہیں جن کا مرتکب جانتا ہے کہ وہ گناہ ہیں ‘ جیسے زنا کاری،لیکن اسے حلال نہیں سمجھتا ہے تو ایسا شخص اللہ کی مشیت تلے ہوتا ہے،اگر چاہے تو اسے عذاب دے اور پھر اس کے ایمان اور عمل صالح کے سبب اسے جنت میں داخل کردے اور اگر چاہے تو اسے (بلا عذاب ) معاف کردے۔[1] مبحث دوم:خطرناک اور بکثرت ہونے والے نواقض اسلام کو توڑنے والی چیزیں بے شمار ہیں ‘ علماء کرام رحمہم اللہ نے مرتد کے حکم کے بیان میں ذکر کیا ہے کہ مسلمان کبھی کبھار دین اسلام کو توڑنے والی بہت سی چیزوں کے سبب دین اسلام سے مرتد ہوجاتا ہے جو اس کے خون اور مال کو حلال کردیتی ہیں،اور ان کے سبب وہ شخص دین اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،ان میں سب سے زیادہ خطرناک اور بکثرت واقع ہونے والی (درج ذیل)
Flag Counter