Maktaba Wahhabi

207 - 279
ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے،اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہ ہوگا۔ اور اسی میں سے غیر اللہ کے لئے ذبح کرنا بھی ہے،جیسے کوئی شخص جن یا قبر کے لئے ذبح کرے۔ دوم: جو اپنے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان واسطے بنائے اور ان کی دہائی دے،ان سے شفاعت کا سوال کرے،ان پر توکل و بھروسہ کرے،تو ایسا شخص متفقہ طور پر کافر ہے۔ سوم: جو مشرکوں کو کافر نہ سمجھے یا ان کے کفر میں شک کرے‘ یا ان کے مذہب وعقیدہ کو صحیح جانے،وہ کافر ہے۔ چہارم: جو یہ عقیدہ رکھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی کا طریقہ (ہدایت) آپ کی ہدایت سے زیادہ کامل ومکمل ہے،یا آپ کے علاوہ کسی کا حکم (فیصلہ) آپ کے فیصلہ سے بہتر ہے - جیسے کچھ لوگ طواغیت کے فیصلہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ سے افضل سمجھتے ہیں - تو ایسا شخص کافر ہے۔ پنجم: جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی کسی چیز سے بغض و نفرت کرے‘ گرچہ اس پر عمل بھی کرے تو ایسا شخص متفقہ طور پر کافر ہے،کیونکہ ارشادباری ہے:
Flag Counter