Maktaba Wahhabi

219 - 279
اللّٰہ)) [1] جس نے اپنی قسم میں کہا:’’لات و عزیٰ کی قسم‘‘ تو اسے چاہئے کہ وہ ’’لاالہ الا اللہ‘‘ کہے۔ اور ممکن ہے کہ شرک خفی شرک اصغر میں داخل ہو،تو ایسی صورت میں شرک کی دوہی قسمیں ہوں گی،شرک اکبر اور شرک اصغر،امام ابن قیم رحمہ اللہ نے اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے۔[2] ۲- چوتھے ناقض کی وضاحت: اسلام کے چوتھے ناقض میں وہ شخص بھی داخل ہے جو یہ عقیدہ رکھے کہ لوگوں کے خودساختہ قوانین و ضوابط شریعت اسلامیہ سے افضل ‘ یا اس کے برابر ہیں ‘ یا یہ کہ ان خودساختہ قوانین سے فیصلہ لینا جائز ہے گرچہ اس کا یہ عقیدہ بھی ہوکہ شریعت کا فیصلہ اس سے افضل ہے،یا یہ کہ بیسویں صدی میں اسلامی نظام کی عملی تطبیق صحیح نہیں ‘ یا یہ کہ اسلامی نظام مسلمانوں کی پستی وپسماندگی کا سبب ہے،یا یہ کہ اسلامی نظام بندے اور اس کے رب کے تعلقات ہی میں محصور ہے‘ زندگی کے دیگر شعبوں میں اس کا کوئی دخل نہیں ‘ اسی طرح اس
Flag Counter