Maktaba Wahhabi

257 - 279
مبحث سوم:قرآنی مثالیں معقول حقائق کو محسوس شکل میں پیش کر نے کے لئے مثالوں کا بیان کرنا واضح اور قوی ترین اسالیب میں سے ہے،اور یہ انتہائی عظیم شے ہے جس سے بت پرستوں کی ان کے عقیدہ اور عبادت و تعظیم میں خالق ومخلوق کو مساوی قرار دینے کے ابطال کے لئے ان کا جواب دیا جا سکتا ہے،چونکہ اس قسم کی مثالیں قرآن کریم میں بکثرت موجود ہیں،اس لئے میں مندرجہ ذیل صرف تین مثالوں پر اکتفاکروں گا جن سے مقصود واضح ہو جائے گا: ۱- ارشاد باری ہے: ﴿یَا أَیُّھَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوْا لَہُ إِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ لَنْ یَّخْلُقُوْا ذُبَاباً وَّلَوِ اجْتَمَعُوْا لَہُ وَإِنْ یَّسْلُبْھُمُ الذُّبَابُ شَیْئاً لَّایَسْتَنْقِذُوْہُ مِنْہُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوْبُ،مَا قَدَرُوْا اللّٰہَ حَقَّ قَدْرِہِ إِنَّ اللّٰہَ لَقَوِيٌّ عَزِیْزٌ﴾[1] اے لوگو ایک مثال بیان کی جارہی ہے ذرا کان لگا کر سنو! اللہ کے سوا
Flag Counter