Maktaba Wahhabi

279 - 279
مبحث ششم:دنیا کی تمام نعمتیں اللہ ہی نے اپنے بندوں کو عطا کی ہیں مشرکین کو اللہ کی طرف دعوت دینے میں حکمت کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کی نگاہوں اور دلوں کو اللہ کی ظاہری وباطنی،اور دینی ودنیوی عظیم نعمتوں کی طرف پھیرا جائے،کیونکہ اللہ عز وجل نے اپنے بندوں پر تمام نعمتیں نچھاور کر دی ہیں،ارشاد ہے: ﴿وَمَا بِکُمْ مِّنْ نِّعْمَۃٍ فَمِنَ اللّٰہِ﴾[1] اور تم پر جو بھی نعمتیں ہیں سب اللہ کی دی ہوئی ہیں۔ اور یہ دنیا اور دنیا کی ساری مخلوقات اللہ نے انسان کے لئے مسخر کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان نعمتوں کو بیان فرمایا ہے اور ان کے ذریعہ بندوں پر اپنا احسان جتلایا ہے،اور یہ کہ وہی تنہا عبادت کا مستحق ہے،اللہ نے جن نعمتوں کے ذریعہ بندوں پر احسان جتلایا ہے وہ درج ذیل ہیں:
Flag Counter