Maktaba Wahhabi

34 - 279
اللہ واحد ہے‘اس کے سوا تمام معبودان باطل ہیں اور ان کی عبادت بھی باطل ہے،اور ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کے دونوں رکنوں کا یہی تقاضہ ہے۔[1] مبحث چہارم:’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘ کے فضائل کلمۂ توحیدکے بڑے عظیم فضائل ہیں جن کا شمار ممکن نہیں،جس نے صدق دل سے اس کلمہ کو پڑھا اور اس کے تقاضہ کے مطابق عمل کیا‘ یہ کلمہ دنیا و آخرت میں اس کی سعادت ونیک بختی کا باعث ہے۔ اور جس نے اسے جھوٹے طور پرپڑھا‘ دنیا میں تو اس کے جان و مال کی حفاظت ہوگی لیکن آخرت میں اس کا حساب اللہ عزوجل کے ذمہ ہے۔ کلمۂ توحید کے چند فضائل بطور مثال حسب ذیل ہیں: (۱) معاذ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَن كان آخِرُ كلامِهِ لا إلهَ إلّا اللّٰہُ دخَل الجَنَّةَ))[2]
Flag Counter