Maktaba Wahhabi

63 - 279
حکمت کے عموم کو ثابت کرنے اور اس کی ذات کو ان تمام عیوب و نقائص سے مبرا ومنزہ کرنے کا نام ہے جو اس کے شایان شان نہیں۔ ب۔ تو حید طلبی قصدی ارادی۔ یہ طلب اور قصد کی توحید ہے‘ اسی کا نام توحید الوہیت یا عبادت ہے۔[1] تفصیلی طور پر توحید کی مندرجہ ذیل تین قسمیں ہو جاتی ہیں: پہلی قسم:توحید ربوبیت: توحید ربوبیت اس بات کے پختہ اعتقاد کا نام ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی رب ہے جو تنہا تخلیق،بادشاہت،روزی اور تدبیر کائنات کا مالک ہے جس نے اپنی تمام مخلوقات کی پرورش نعمتوں سے کی ہے،اور اپنی مخلوق کے چیدہ وبرگزیدہ افراد یعنی انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام اور ان کے سچے پیروکاروں کی پرورش صحیح عقائد،اچھے اخلاق،نفع بخش علوم اور اعمال صالحہ کے ذریعہ کی ہے،اور دلوں اور ثمرآور روحوں کی یہ نفع بخش تربیت دنیا و آخرت کی سعادت و نیک بختی کے لئے ہے۔ دوسری قسم:تو حید اسماء وصفات: تو حید اسماء و صفات اس بات کے پختہ اعتقاد کا نام ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر
Flag Counter