Maktaba Wahhabi

96 - 279
فصل دوم:شہادت ’’محمد رسول اللہ‘‘ کی حقیقت مبحث اول:معنیٰ و مفہوم اور تقاضہ ۱- ’’محمد رسول اللہ‘‘ کی شہادت کا معنیٰ: یہ ہے کہ اس بات کا زبان سے اقرار کیا جائے اور دل سے پختہ عقیدہ رکھا جائے کہ محمد بن عبد اللہ ہاشمی قریشی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ‘جنہیں اللہ نے تمام جن و انس کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔[1] ۲- اس شہادت کا تقاضہ: یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بات کا حکم دیا ہے اس میں آپ کی اطاعت کی جائے‘ آپ نے جس بات کی خبر دی ہے اس کی تصدیق کی جائے‘ آپ نے جس بات سے روکا یا تنبیہ کیا ہے اس سے اجتناب کیا جائے اور اللہ کی عبادت آپ کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق ہی کی
Flag Counter