Maktaba Wahhabi

12 - 29
ہیں اور انسان کی زندگی پر بھی نفع اور ضرر کا اختیار ہے۔ (۵)۔ التقرب الی المیت بوضع الطعام والاموال والحیوانات و الھدایا عند قبرہ او اکرام السدنۃ الذین یقومون علی ضریحہ بھا میت کو قرب حاصل کرنے کے لئے اس کی قبر کے پاس کھانا لانا،کوئی جانور یا کوئی ھدیہ رکھنا اور مزار کے مجاوروں کا احترام کرنا،یہ بھی شرک اکبر میں سے ہے۔ (۶)۔ دعاء الرسول صلی اللّٰهُ علیہ وسلم و سؤالہ الحاجات من دون اللّٰه تعالیٰ کمن یقول المدد یارسول اللّٰهِ او المغفرۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارنا اور ان سے حاجات پورا کرنے کا سوال کرنا جیسا کہ کوئی کہے المدد یارسول۔میری مدد کریں اے اللہ کے رسول۔اور ان سے مغفرت مانگنا کہ میرے گناہوں کو معاف فرما دیجئے۔ (۷)۔ السجدود او الرکوع او الطواف او الحج للقبر او للمیت تقربا الیہ قبر کو سجدہ کرنا یا رکوع کرنا یا اس کا طواف کرنا،حج کرنا قبر کے لئے یا میت کے لئے جو کہ اس قبر میںہوتا ہے اور مقصد میت کا قرب حاصل کرنا ہو۔ (۸)۔ الخوف من الموتی ان یضروہ او یؤذوہ او یصیبوہ بالمرض مردوں سے یہ خوف رکھنا کہ وہ اس انسان کو کوئی ضرر یا نفع پہنچا سکتے ہیں اور یا اس کو کوئی بیماری وغیرہ میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ (۹)۔ ان یطلب من الموتی الدعاء او الشفاعۃ لہ عند اللّٰه مردوں سے دعاؤں کی طلب کرنا اور یا ان سے اللہ کے ہاں شفاعت کی اُمید رکھنا
Flag Counter