Maktaba Wahhabi

18 - 29
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم الکبائر(کبیرہ گناہ) تالیف:ڈاکٹر سالح بن عبد اللّٰه الصیاح بڑے بڑے گناہوں میں سے 100بڑے بڑے گناہ کبیرہ گناہوں کی تعریف ہر وہ گناہ جس کو قرآن،حدیث یا اجماع امت نے کبیرہ گناہ قرار دیا ہو،یا جس گناہ کو عظیم قرار دیتے ہوئے اس پر سخت سزا سنائی گئی ہو۔یا اس پر کوئی حد مقرر کی گئی ہو یا گناہ کے مرتکب پر لعنت کی گئی ہو یا جنت کے حرام ہونے کا حکم لگایا گیا ہو۔ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کی فضیلت فرمان الٰہی ہے(ترجمہ)’’اگر تم کبیرہ گناہوں سے اجتناب کروگے تو ہم تمہارے(صغیرہ)گناہوں کو معاف کر دیں گے اور تم کوباعزت مقام(جنت)میں داخل کریں گے۔‘‘(نساء۴/ آیت۳۱) مزید فرمایا(ترجمہ):’’اچھے کام کرنے والوں کو اچھی جزا دی جائے گی و ہ لوگ جو بڑے بڑے گناہوں سے دور رہتے ہیں اور فحاشی سے اجنتاب کرتے ہیں سوائے لغزشوں کے۔بے شک تیرا رب بڑی مغفرت والا ہے۔‘‘(النجم آیت۳۱)۔
Flag Counter