Maktaba Wahhabi

3 - 29
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم ایشرک المسلم وھو لا یعلم کیا مسلمان لاعلمی میں شرک کرتے ہیں؟؟ 1۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا: وَ مَا یُؤْمِنُ اَکْثَرُھُمْ بِاللّٰه اِلَّا وَ ھُمْ مُّشْرِکُوْنَ(یوسف:۱۰۶) ان میں سے اکثر لوگ باوجود اللہ پر ایمان رکھنے کے بھی مشرک ہی ہیں 2۔ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَمْ یَلْبِسُوْآ اِیْمَانَھُمْ بِظُلْمٍ اُولٰٓئِکَ لَھُمُ الْاَمْنُ وَ ھُمْ مُّھْتَدُوْنَ(الانعام:۸۲) جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ مخلوط نہیں کرتے ایسوں ہی کیلئے امن ہے اور وہی راہِ راست پر چل رہے ہیں۔ آیت میں یہاں ظلم کی تفسیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک سے کی ہے۔ 3۔ و لما قال بعض الصحابۃ بلرسول اللّٰهِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم اجعل لنا ذات انواط کما لھم ذات انواط قال اللّٰه اکبر انھا السنن قلتم والذی نفسی بیدہ کما قالت بنو اسرائیل لموسی اجعل لنا الھا کما لھم الھۃ لترکبن سنن من کان قبلکم (اخرجہ الترمذی،و احمد،و ابن حبان وغیرھم)۔ بعض صحابہ کرام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ ہمارے لئے بھی اسلحہ لٹکانے کے لئے ایک درخت ایسا مقرر کر دیں جیسا کہ مشرکین نے اپنے لئے مقرر کیا ہے تو
Flag Counter