Maktaba Wahhabi

24 - 148
سوال کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے یا ان میں سے؟ آپ نے فرمایا نہیں!بلکہ تم میں سے۔‘‘[1] (۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں: اس ڈر سے کہیں امت اسلامیہ اس سوئی کی چبھن سے بیدار ہو جائے جو مہلک جراثیم سے آلودہ ہے اور اس امت کے جسم میں جسے داخل کیا جا رہا تاکہ یہ امت گمراہی کی گہرائی میں اترتی جائے اور اپنے معاملات وحالات سے بے خبر رہے حقائق اس کی نظروں سے اوجھل رہیں اس مقصد کے لئے ائمہ کفر نے اس کے اندر سے کارندے تیار کئے ہیں تاکہ اس امت میں یہ لوگ زہر اندر سے داخل کریں تاکہ یہ بدترین مرض طویل مدت کے بعد ظاہر ہو کہ جب اس وقت اس کا علاج نا ممکن ہو چکا ہو۔اس مقصد کے لئے انہوں نے دو طریقے اپنائے ہیں: (۱)نمائندے بھیجنا: یہ طریقہ محمد علی نے ایجاد کیا اور اس کے بعد لوگ اس پر چلنے لگے اس طرح مسلم نو جوانوں کی برین واشنگ کی جاتی ہے اور جب وہ اپنے ملکوں میں واپس جاتے ہیں تو وہی کچھ نافذ کرتے ہیں جو وہاں(کفار کے ہاں)سنا اور دیکھا ہوتا ہے۔ (۲)استشراق(لادين بنانا): اسی کا نتیجہ ہے کہ اللہ کے دشمن مکرو فریب کے ذریعے علمی بحث و تحقیق کی آڑ میں تسلسل کے ساتھ نمودار ہو رہے ہیںَ ان کی یکطرفہ تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ یہ یہودی اور صلیبی معلومات پھیلانے کے لئے سر گرم عمل ہیں۔یہ کارندے جو لوگوں کے کانوں میں وہی باتیں ڈالتے ہیں جو انہیں اللہ کے دشمنوں نے
Flag Counter