Maktaba Wahhabi

42 - 148
مگر یہ سب کچھ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب سلفی منہج کو اپنایا جائے اس منہج کی پیروی کی جائے۔ سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف سلفی منہج پر چلنے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ علی وجہ البصیرۃ ایک بات سمجھ جائے اس پر شرط ہے اس کے لئے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللّٰهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحَانَ اللّٰهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ(يوسف:108) ترجمہ:’’کہہ دو میرا راستہ تو یہ ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں(ازروئے یقین و برہان)سمجھ بوجھ کر میں بھی(لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہوں)اور میرے پیرو بھی اور اللہ پاک ہے۔اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔‘‘ وہ سمجھنے والی بات یہ ہے کہ اس کلمے(دعوت الی اللہ)کے مدلولات و مشتقات پارٹی و گروہ بندی کے دائروں سے بہت بلند ہیں۔اس لئے کہ یہ شمس نصف النہار کی طرح واضح ہے۔جیسا کہ اللہ نے فرمایا: ﴿وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللّٰهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ(فصلت:33) ترجمہ:’’اس شخص سے بہتر بات کس کی ہو سکتی ہے جو اللہ کی طرف دعوت دیتا ہے اور صالح عمل کرتا ہے،اور کہتا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں۔‘‘ سلف کا لغوی معنی لغت میں سلف اس کو کہتے ہیں جو علم،ایمان،فضل اور احسان میں سبقت لےجا چکا ہو۔ابن منظور کہتے ہیں سلف اس کو بھی کہا جاتا ہے جو تمہارے آباء و رشتہ دار تم
Flag Counter