Maktaba Wahhabi

134 - 325
مشروع وسیلہ کی تیسری قسم اپنے مومن بھائی کا دعا کا وسیلہ گذشتہ صفحات میں مشروع وسیلہ کی تین قسموں میں سے دو یعنی اﷲکی ذات اور اس کے اسماء وصفات کا وسیلہ ‘دوم اعمال صالحہ کا وسیلہ۔یہ دونوں مباحث کتاب وسُنّت کے دلائل کی روشنی میں پورے ہوئے۔اُمید ہے قارئین کتاب وسیلہ کی ان دونوں قسموں کے مباحث سے پوری طرح مطمئن ہوئے ہوں گے۔اس لئے کہ کتاب اﷲاور سُنّت آنحضرت کے بعد نہ کوئی دوسری دلیل ہے نہ حجت وبرہان۔وما ذا بعد الحق الا الضلال(حق کے بعد گمراہی کے سوا کچھ نہیں) اب ہم مشروع وسیلہ کی تیسری قسم کی بحث کررہے ہیں اور وہ ہے ’’مومن کا وسیلہ حاصل کرنا اپنے مومن بھائی کے لئے۔‘‘اور یہ دو طریقے سے ممکن ہے۔ اول:ایک مومن بھائی کا دوسرے مومن بھائی سے درخواست کرنا کہ وہ اپنی دعا کے وسیلہ سے اﷲسے اس کی حاجات پوری کرنے کی استدعا کرے۔مثلاً یوں کہے کہ ’’آپ میرے لئے اﷲسے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے عافیت دے ‘یا میری فلاں ضرورت پوری فرمائے۔‘‘ دوم:ایک مومن دوسرے مومن کے لئے اس کے کہے بغیر اﷲسے دعا کرے۔مثلاً کسی بھائی کو کسی مصیبت میں مبتلا پائے اور اس کو دیکھ کر اللّٰہ سے
Flag Counter