Maktaba Wahhabi

147 - 325
اس لئے کہ ملائکہ کا ہر عمل صحیح ہوتا ہے،کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہوتا ہے،اور ملائکہ اللہ کےحکم کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔او رجب اللہ تعالیٰ ہی نے ان کو یہ حکم فرمایا ہے کہ وہ اپنے مومن بھائیوں کے لیے غائبانہ طور پر دعا مانگیں تاکہ ان کی دعاؤں کے وسیلہ سے توبہ کرنے والے مومنوں کی مغفرت ہو،تو یہ بات کتنی آسانی سے ثابت ہو گئی کہ ایک مومن کی دعاء دوسرے مومن کے لیے وسیلہ ثابت ہوتی ہے اور اس کو وسیلہ بنانا مشروع امر ہے۔لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنے مومن بھائیوں کے لیے ان کے غائبانہ میں ان کی مغفرت و رحمت کی دعا مانگیں تاکہ فرشتے ہماری دعاؤں پر آمین کہتے ہوئے ہمارے حق میں بھی انہیں دعاؤں کو دہرائیں اور ان کی دعائیں ہماری مرادوں کے لیے وسیلہ بن جائیں۔ پانچویں دلیل وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ ’’اور جو ان ’’مہاجرین‘‘ کےبعد آئے،دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب،ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے جو ہم سے پہلے ایما ن لائے،گناہ معاف فرما اور مومنوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ نہ پیدا ہونے دے۔اے ہمارے پروردگار،تو بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے۔‘‘الحشر۔59:10)
Flag Counter