Maktaba Wahhabi

149 - 325
اس بات کی قطعی دلیل ہے کہ ایک مومن کا دوسرے مومن کے لیے دعا کرنا اور اس کی دعا کو وسیلہ بنانا مشروع ہے،اور انشاء اللہ یہ وسیلہ اہل ایمان قیامت تک استعمال کرتے رہیں گے،جو سلف صالحین کے اعمال حسنہ کوان کے اخلاف کی طرف سے خراج تحسین بھی ہے اور جزائے خیر بھی۔ مومن کی دعا کا وسیلہ صحیح احادیث کی روشنی میں گزشتہ صفحات میں ایک مومن کا دوسرے مومن کی دعا کو وسیلہ بنانے کی مشروعیت کا ذکر اور قرآن سے اس کے دلائل کا بیان مفصل طور پر کیا گیا۔اب آئندہ صفحات میں احادیث سے اس کی مشروعیت کےدلائل بیان کئے جارہے ہیں۔آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ احادیث قرآن پاک کی شرح ہیں۔جن باتوں کو قرآن میں مجمل بیان کیا گیا ہے انہیں باتوں کی احادیث میں تفصیل ہے۔ مومن کی دعا بارگاہ الہٰی میں ایک بہترین وسیلہ ہے یہاں احادیث سے اس کی مشروعیت کی چند مثالیں پیش کی جار ہی ہیں:۔
Flag Counter