Maktaba Wahhabi

153 - 325
بارگاہ الٰہی میں مقبول ’’وسیلہ‘‘بن جائے اور اس دعا کی برکت سے آپ کی شفاعت آپ کی امت کے لئے حلال ہوجائے۔انشاء اﷲ‘اﷲکا وعدہ پورا ہوگا اور امت کی دعائیں آپ کے حق میں وسیلہ ثابت ہوں گی ‘اور قیامت کے دن آپ مقام محمود میں داخل ہوں گے۔ مومن کے لئے دوسرے مومن بھائی کی دعا کے مشروع ہونے کی اس سے بہتر دلیل آپ کو اور کہا ں مل سکتی ہے؟ دوسری دلیل حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دعا کی فرمائش حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عمرہ کی اجازت مانگی۔آپ نے اجازت دیتے ہوئے فرمایا: وَلَا تَنْسَنَا يَا اُخَيَّ مِنْ دُعَائِكَ، ’’میرے بھائی،اپنی دعا میں مجھے نہ بھولا۔‘‘ وَفِيْ رِوَايَةٍ ایک دوسری روایت یوں ہے، أَشْرِكْنَايَا اَخِى فِي دُعَائِكَ ’’اے بھائی،اپنی دعا میں مجھے بھی شریک رکھنا۔‘‘(ترمذی) مومن کی دعا کے مشروع وسیلہ ہونے کی یہ دوسری دلی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی دعا کو وسیلہ بنایا اور ان سے اپنے لیے
Flag Counter