Maktaba Wahhabi

170 - 325
ممنوع وسیلہ کابیان اس کتا ب کی تالیف کا اصل مقصد ہی یہ کہ ممنوع وسیلہ کی تعریف اور اس کا تفصیلی بیان کیا جائے ‘لیکن ممنوع وسیلہ کے بیان سے قبل مشروع وسیلہ کا ذکر اس لئے کیاگیا کہ لوگ اس کے مضبوط دلائل پڑھ کر یقین کرلیں کہ اﷲتعالیٰ صرف اسی وسیلہ و تقرّب کو قبول کرتا ہے جو اس نے خود مشروع کیا ہے ‘اور ’’مشروع وسیلہ ‘‘کو اسی لئے ’’مشروع ‘‘کہا بھی گیا ہے کہ اسے اﷲتعالیٰ نے مقرر کیا ہے۔لہٰذا تمام اہل یمان کا فرض ہے کہ اسی وسیلہ کو اختیار کریں ‘اپنی من مانی نہیں ‘بلکہ اسے اﷲاور اس کے رسول کی طرف سے مشروع ومامور سمجھ کر اختیار کریں۔ جب ہم مشروع وسیلہ کا بیان ‘اس کے مضبوط اور روشن دلائل کا ذکر کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام نے اسی وسیلہ کو اﷲتعالیٰ سے سیکھا تھا اور حضرت محمد صلی اﷲعلیہ وسلم تک تمام انبیاء نے اسی وسیلہ کو اختیار کیا اور قیامت تک یہی وسیلہ امت کے لئے مشروع ومقبول ہے ‘تو ہم محسوس کرتے ہیں کہ اس سے عام مسلمانوں پر گہرا اثر پڑے گا۔ جولوگ ممنوعہ وسیلہ کے قائل ہیں وہ مشروع وسیلہ کے مضبوط دلائل اور الہامی حجت وبراہین کو پڑھ کر اپنے بے بنیاد غلط معتقدات پر نظر ثانی
Flag Counter