Maktaba Wahhabi

209 - 325
دوسری آیت قُل ادُعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِنْ دُوْنِہٖ فَلَا یَمْلِکُوْنَ کَشَفَ الْضُّرِّ عَنْکُمْ وَلَا تَحُوِیْلًا اُولٰئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمْ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّھُمْ اَقْرَبُ وَیَرْجُوْنَ رَحْمَتَہٗ وَیَخَافُوْنَ عَذَابَہٗ اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ کَانَ مَحْذُوْرًا ’’کہو(کہ مشرکو)جن لوگوں کی نسبت تمہیں معبود ہونے کا گمان ہے ان کو بلا دیکھو ‘وہ تم سے تکلیف دور کرنے یا اس کو بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے۔یہ لوگ جن کو اﷲکے سوا پکارتے ہیں وہ خود اپنے پروردگار کے ہاں ذریعہ تقرب تلاش کرتے رہتے ہیں کہ کون ان میں اﷲکا زیادہ مقررب ہوتا ہے اور اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں۔بے شک تمہارے پروردگار کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے۔‘‘ یہ دونوں آیتیں عرب کی ایک جماعت کے بارے میں نازل ہوئیں جو جنوں کے ایک گروہ کی عبادت کرتی تھی۔بعد میں یہ جن مسلمان ہوگئے لیکن عبادت گذاروں کی اس جماعت کو جنوں کے اسلام کا علم نہ تھا تو اﷲتعالیٰ نے ان آیات میں اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خبردی کہ آپ ان مشرکین سے کہہ دیں کہ جن جنوں کی تم اﷲکے سوا عبادت کررہے ہو ‘ذرا ان کو پکار کر دیکھو کہ وہ تمہارے کسی کام کے نہیں ہیں۔تم جو ان سے تکلیف دور کرنے اور نفع حاصل کرنے کی درخواست کررہے ہو تو ان کو اس کا اختیار نہیں ہے۔یہ حق اور خصوصیت تو صرف اﷲکو حاصل ہے۔
Flag Counter