Maktaba Wahhabi

222 - 325
حضرت آدم کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعامانگنا دوسری حدیث:بیہقی نے اپنی کتاب ’’دلائل النبوۃ‘‘میں حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا ’’آدم علیہ السلام سے جب خطاسرزد ہوئی تو انہوں نے کہا: یا رب ‘ اسئلک بحق محمدٍ الا ما غفرت لی ’’میرے رب!میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حق سے سوال کرتا ہوں کہ تومجھے بخش دے۔‘‘ اﷲتعالیٰ نے فرمایا۔’’اے آدم ‘تم نے محمد کو کیسے پہچان لیا؟ابھی تو میں نے ان کو پیدا ہی نہیں کیا ہے؟آدم نے کہا’’اے رب تو نے جب مجھے پیدا کیا اور میں نے اپنا سر اٹھایا تو عرش کے پایوں پر لکھا ہوادیکھا۔لَا اِلـہَ اِلَّا اللّٰہ مُحَمَّدٌ آنحضرت جس سے میں جان لیا کہ تواپنے نام کے ساتھ صرف اسی کا اضافہ کرتا ہے جو تیری مخلوق میں تجھے سب سے زیادہ محبوب ہو۔‘‘اﷲنے فرمایا تم نے سچ کہا۔محمد میری مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب ہیں ‘جب تم نے ان کے حق کا واسطہ سے مجھ سے سوال کیا تو میں نے تم کو معاف کیا اور اگر محمد نہ ہوتے تو میں تم کو کبھی پیدا نہ کرتا۔‘‘(حاکم) اس حدیث پر بحث کا خلاصہ:بلاشبہ حضرت آدم علیہ السلام سے غلطی ہوئی اور اللّٰہ نے انہیں معاف فرمایا۔آئیے اب اس بات کی تحقیق کریں کہ حضرت آدم
Flag Counter