Maktaba Wahhabi

293 - 325
مل گئی کہ اﷲنے دیہاتی کو بخش دیا؟اور دیہاتی کی اس دعا پر تحسین وصداقت کا سرٹیفکیٹ دینے کا اس کو کہاں سے حق ملا؟کیا اس پر وحی نازل ہوگئی تھی؟یا س نے یونہی ڈینگ ماردی؟مغفرت کا علم تو اللّٰہ کے سوا کسی کو نہیں۔پھر اس شاہد نے دیہاتی کے اس سوال کو بہترین سوال قرار دیا آکر اس میں کون سا حسن ہے؟جب کہ پورا سوال ہی بے ادبی خرافات زندقہ وضلالت اور کفر وادّعا سے بھر اہوا ہے۔ ایسے لغو قصے کو مخلوقات کے وسیلہ کے جوا ز میں کیسے دلیل بنایا جاسکتا ہے۔اس کا تو ذکر کرنا بھی گناہ ہے ‘چہ جائیکہ اس کو دلیل بنایا جائے۔ روایت کی سند پر بحث: اس روایت کی سند پر کوئی بحث ہی نہیں کی جاسکتی کیونکہ سرے سے اس کی کوئی سند ہی نہیں ‘نہ اس کا کوئی اتہ پتہ ہے‘نہ حدیث کی کسی کتاب میں اس کا کوئی ذکر موجود ہے۔متن کے کذب ودروغ اور وضع ایجاد کے علاوہ اس کی کوئی تاریخی حیثیت بھی نہیں ‘اس کی بابت اس کے سوا اور کیا کہا جاسکتا ہے کہی جہلا ء کی ہانک اور احمقوں کی بڑ کے سوا اس کی کچھ حیثیت نہیں۔
Flag Counter