Maktaba Wahhabi

314 - 325
دعاء حفظ القرآن موسیٰ بن عبدالرحمن الصنعانی صاحب تفسیرنے اپنی اسناد کے ساتھ عبداﷲبن عباس رضی اللّٰہ عنہما سے مرفوعًا روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا۔’’جس کو یہ پسند ہو کہ قرآن اور دوسرے اقسام علم کو وہ یاد کرے تواس کو یہ دعا کسی صاف برتن ‘یا شیشے کی پلیٹ پر شہد اور زعفران اور بارش کے پانی سے لکھنی چاہئے اورنہار منہ پینا چاہئے اور تین دن روزہ رکھنا چاہئے اور اسی سے افطارکرنا چاہئے اور اپنی نمازوں کے بعد یہ دعاپڑھنی چاہئے۔ اللّٰھم انی اسئلک بانک مسئول لم یسئل مثلک ولا یسئل واسئلک بمحمد نبیک وابراھیم خلیلک وموسٰی نجیک وعیسٰی روحک وکلمتک ووجیھک ’’اے اﷲ‘میں تجھ سے سوا ل کرتا ہوں اس وسیلہ سے کہ تو مسئول ہے تیرے مثل سے سوال نہیں کیا جاتا نہ کیا جائے گا ‘اور تجھ سے سوال کرتاہوں حضرت محمد صلی اﷲعلیہ وسلم تیرے نبی کے واسطہ سے اور ابراہیم تیرے خلیل کے واسطہ سے اورموسیٰ تیرے کلیم سے ‘اور عیسیٰ تیری روح اور تیرے کلمہ اور تیرے وجیہہ سے۔‘‘ متن حدیث پر غور: یہ بات تو سب ہی لوگ جانتے ہیں کہ قرآن یا اس کے علاوہ علوم کا یاد رکھنا اور ان کا نہ بھولنا محض تکرار اور باربار دھرانے ہی سے ہوتا ہے۔اس مستقل طور پر دہرانے اور تکرار کرنے ہی کو اﷲتعالیٰ نے قرآن اور
Flag Counter