Maktaba Wahhabi

316 - 325
اس کے علاوہ یہ حدیث سند کے اعتبار سے منکر اور موضوع ہے۔ا س حدیث کا راوی موسیٰ بن عبدالرحمن کذاب تھا۔بعض محدثین نے اس کو حدیثیں گڑھنے والا بتایا ہے۔ حدیث استفتاح الیہود عبدالملک بن ہارون بن عنترہ اپنے والد سے ‘وہ سعید بن جبیر سے ‘اور وہ عبداﷲبن عباس رضی اﷲعنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ’’خیبر کے یہودی غطفان سے لڑتے تھے جب بھی مڈبھیڑ ہوتی تو یہودی شکست کھا جاتے تو انہوں نے اس دعا کے ذریعہ پناہ مانگی اللھم انا نسالک بحق محمد النبی الامی الذی وعدتنا ان تخرجہ لنا اٰخرالزمان ‘ الا نصرتنا علیھم ‘‘جب بھی یہ دعا پڑھ کر لڑتے تو غطفان کو شکست دے دیتے لیکن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو انہوں نے آپ کا انکار کردیا ‘جس کی بابت اﷲنے یہ آیت نازل فرمائی۔وَکَانُوْا مِنْ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَی الَّذِیْنَ کَفَرُوْا(البقرہ۔۱۸۹) متن حدیث پر بحث: آیت مذکورہ بالا(وَکَانُوْا مِنْ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَی الَّذِیْنَ کَفَرُوْا)خیبر کے یہودیوں کے بارے میں اتری ہی نہیں ہے‘بلکہ یہ تو ان یہودیوں کے بارے میں اتری ہے جو مدینہ منورہ کے آس پاس بنو قینقاع ‘بنو قریظہ
Flag Counter