Maktaba Wahhabi

81 - 325
مشروع وسیلہ کی پہلی قسم اﷲکی بلند ذات ‘اُس کے اسماء الحسنیٰ اور صفات عالیہ کے ذریعہ اُس کا وسیلہ چاہنا اِس مقبول ترین وسیلہ کی تعریف یہ ہے کہ اﷲرب العزت سے دُعا مانگنے سے قبل اس کی جناب میں اس کی بزرگی ‘حمد ‘اس کی ذات برتر کی تقدیس ‘اُس کے اسماء حسنیٰ اور صفات علیا کو پیش کیاجائے۔پھر جوکوئی حاجت ہو‘دعا کی جائے‘تاکہ یہ سب تسبیحات اُس کی بارگاہ میں وسیلہ بن جائیں اور اﷲہماری دعائیں قبول کرلے اور ہم اپنا مطلوب حاصل کرلیں۔ مذکورہ بالا وسیلہ اپنی نوعیت اورقبولیت کے اِعتبار سے سب سے اعلیٰ ترین وسیلہ ہے۔کیونکہ یہ سراپا تقدیس وتمجید اور اﷲکی ویسی ہی تعریف ہے جیسی خود اﷲنے اپنے لئے کی ہے۔قرآن وحدیث کے صفحات اس وسیلہ کی ترغیب وفضیلت سے بھرے ہیں۔ مزید وضاحت کے لئے ہم یہاں چند مثالیں پیش کرتے ہیں۔تاکہ مثال کے ساتھ ساتھ یہ اس صحیح وسیلہ کی دلیل بھی بن سکیں جس کی طرف ہم تمام مسلمانوں کو دعوت دے رہے ہیں ‘اور جسے ہم اس شرعی وسیلہ کے لئے صحیح طریقہ اور مثالی راہ سمجھتے ہیں۔جس کا حکم اﷲنے دیا اور اس کی وضاحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی۔
Flag Counter