Maktaba Wahhabi

85 - 325
جب ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا اور وسیلہ کا یہ طریقہ تھا،تو کیا ہمارا بھی فرض یہی نہیں کہ ان کی اقتدار کریں؟ان آیات میں اسی کا حکم واشارہ ہے۔ تیسری دلیل قَالَ أَفَرَأَيْتُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ(75)أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ(76)فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ(77)الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ(78)وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ(79)وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ(80)وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ(81)وَالَّذِي أَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ(82)رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ(83)وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ(84)وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ(85)(الشعرا:75 تا 85) ’’ابراہیم نے کہا کہ تم نے دیکھا کہ جن کو تم پُوجتے رہے ہو۔تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی وہ میرے دشمن ہیں لیکن خدائے ربّ العالمین(میرا دوست ہے)جس نے مجھے پیدا کیا اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے۔اوروہ مجھے کِھلاتا اور پلاتا ہے۔اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو وہی مجھے شفا بخشتا ہے۔اور وہ جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا۔اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا۔اے پروردگار!مجھے علم ودانش عطا فرما اور مجھے نیکو کاروں میں شامل فرما۔اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک(جاری‎)کر۔اور مجھےنعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر۔
Flag Counter