Maktaba Wahhabi

88 - 325
اِنِّیْ أَسْئَلُکَ بِأنِّیْ اَشْھَدُ أَنَّکَ أَنْتَ اللّٰہ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَد ُالَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ۔فَقَالَ قَدْ سَألَ بِاسْمِہِ الْاَعْظَمِ(اخرجہ احمد ابوداؤد والترمذی) سوال کرتاہوں اس وسیلہ سے کہ بے شک میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا تو ہی وہ اﷲہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو اکیلا بے نیاز ہے جس کے نہ اولاد ہے نہ وہ کسی کی اولاد ہے نہ اس کے برابر کوئی ہے۔تو آپ نے فرمایا:اس نے اس اسم اعظم کے ذریعہ سوال کیا ہے جس سے جب بھی سوال کیا گیا ‘‘۔ دوسری حدیث: عَنْ اَنَسْ بِنْ مَالِکْ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّہُ کَانَ مَعَ آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم جَالِسًا وَرَجُلٌ یُصَلِّی ثُمَّ دَعَا ‘ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْــدَکَ لَا شَــرِیْکَ لَــکَ اَلْمَنَّانُ یَا بَد ِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ‘ یَـا ذَالْـجَــلَالِ ِوَالْاِکْرَام ‘ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ‘‘ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لَقَدْدَعَا اللّٰہ بِاسْمِہِ الْاَعْظَمِ الَّذِیْ اِذَا دُعِیَ بِہٖ اَجَابَ وَاِذَا سُئلَ بِہٖ اَعْطٰی(اخرجہ الامام احمد وابوداؤد وابن ماجہ والترمذی) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا پھر اس نے دعامانگی ’’اے اﷲ‘میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس وسیلہ سے کہ بیشک تیرے ہی لئے سب تعریف ہے ‘تیرے سوا کوئی معبود نہیں ‘تو ہی احسان کرنے والا ہے ‘تو ہی آسمانوں اور زمینوں کاپیدا کرنے والا ہے ‘اے جلال وبزرگی کے مالک ‘اے زندہ رہنے والے اے بندوبست کرنے والے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس نے اﷲکے اسم اعظم کے ساتھ دعا مانگی جو شخص بھی اس وسیلہ سے دعامانگے گا‘اﷲقبول کرے گا اور جب بھی اس کے ذریعہ سوال کیا جائے گا اللہ دے گا۔‘‘
Flag Counter