Maktaba Wahhabi

95 - 325
مشروع وسیلہ کی دوسری قسم اعمال صالحہ کاوسیلہ قرآنی دلائل:اسماء حسنیٰ اورصفات عالیہ کےوسیلہ کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے وسیلہ کی ایک اور قسم کی طرف ہماری رہنمائی کی ہےاوروہ ہے ’’اعمال صالحہ کاوسیلہ‘‘ صالح اور مقبول عمل کی اللہ کے یہاں دو شرطیں ہیں: اول یہ کہ اعمال صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کئے گئے ہوں،نہ ان میں شرک ہو،نہ ریاء،نہ شہرت کی لالچ۔ دوم یہ کہ وہ حکم کے مطابق کئے گئے ہوں،یعنی بدعات سے پاک اور رأى و ہویٰ سے دور بلکہ کتاب وسنت کی ہدایات کے بالکل موافق کئے گئے ہوں۔ یہ شرطیں پوری ہوں تو انہیں اللہ کی بارگاہ میں وسیلہ بنا کر پیش کرنا چاہیے ایسے اعمال صالحہ کے وسیلہ سے کی جانے والی دعائیں جلد یا بدیر قبول ہوتی ہیں۔ گزشتہ صفحات میں ہم نے جس طرح اسماء حسنیٰ کے وسیلہ کےدلائل قرآن کریم اوراحادیث صحیحہ سے پیش کئے تھے،اسی طرح اعمال صالحہ کےوسیلے کے لیے بھی قرآن وسنت کے دلائل پیش کئے جائیں گے۔
Flag Counter