Maktaba Wahhabi

258 - 296
نیکیاں اس کی برائیوں پر راجح ہوتی ہیں۔‘‘ مذکورہ بالا بحث سے معلوم ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت سے بھول چوک اور خطا معاف کر دی ہے البتہ جس شخص پر حق کھل کر واضح ہو گیا اس ے بعد وہ جانتے بوجھتے اللہ کے رسول کی مخالفت کرے اور مومنین کی راہ چھوڑ کر دوسری راہ اختیار کر لے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ خلاصۃ القول 1 عالم جو کہ معرفت کے باوجود غلطی کا مرتبک ہو وہ قابل گرفت اور مواخذہ ہو گا۔ 2 وہ شخص جو علم نہ رکھتا ہو اور غلطی کا مرتکب ہو وہ قابل گرفت نہ ہو گا۔ 3 اس کی وہ جہالت دور کی جائے گی پھر حکم لگایا جائے گا۔ 
Flag Counter