Maktaba Wahhabi

45 - 296
دوسری فصل: لفظ کفر کے اطلاقات کتاب و سنت کی بے شمار نصوص میں ’’کفر‘‘ کبھی ’’کفر اکبر‘‘ اور کبھی ’’کفر اصغر‘‘ پر بولا گیا ہے۔ لفظ کفر کا اطلاق کفر اکبر پر آیاتِ قرآنی سے دلائل: سب سے پہلے ہم وہ آیات درج کرتے ہیں جن میں لفظ کفر کا اطلاق کفر اکبر پر کیا گیا ہے: 1 اللہ کا فرمان ہے: ( وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا )(البقرۃ: 102) ’’اور سلیمان نے کفر نہیں کیا اور لیکن شیطانوں نے کفر کیا۔‘‘ 2 ( وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا اقْتَتَلَ الَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَلَكِنِ اخْتَلَفُوا فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ وَمِنْهُمْ مَنْ كَفَرَ ) (البقرۃ: 253) ’’اور اگر اللہ چاہتا تو جو لوگ ان کے بعد تھے آپس میں نہ لڑتے، اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح نشانیاں آ چکیں اور لیکن انھوں نے اختلاف کیا تو ان میں سے کوئی تو وہ تھا جو ایمان لایا اور ان سے کوئی وہ تھا جس نے کفر کیا۔‘‘ 3 ( لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ) (المائدۃ: 72) ’’بلا شبہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے۔‘‘ 4 ( لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ) (المائدۃ: 73) ’’بلاشبہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ تین میں سے تیسرا ہے۔‘‘
Flag Counter