Maktaba Wahhabi

9 - 296
عرضِ ناشر پوری دُنیا تباہی کے دھانے پر ہے ، خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف پوری دُنیا متحد ہو کر انہیں ورغلا کر اپنی ہی جلائی ہوئی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اُمت مسلمہ بھی انہی کی طرح ہو جائے اور ان کے قلوب و اذہان سے اسلام کو نکال کر افکارِ باطلہ و فاسدہ بھر دیے جائیں۔ اسلام کا امن و سلامتی والا چہرہ داغدار ہو جائے اور قتل و غارت گری عام ہو جائے۔ اس کھیل کو کھیلنے کے لیے دشمنانِ اسلام نے اپنے ہی لوگوں کے چہرے اسلامی بنا کر مسلمان ممالک میں پھیلا دیے ہیں۔یہ لوگ بظاہر متقی ، پرہیز گار، نماز ، روزہ اور زکوٰۃ کی ادائیگی کے پابند ، قرآن کے قاری وغیرہ ہوتے ہیں اور انہیں غیر محسوس انداز کے ساتھ مسند افتا پر فائز کر دیا جاتا ہے جو’’انت کافر‘‘ کے فتوے صادر کرتے ہیں۔ ہماری بھولی اُمت لا علمی میں ان کی آلہ کار بن جاتی ہے اور اس طرح کفار کے مقاصد پورے ہو رہے ہیں۔ اللہم اھدہم. شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ الکفر حکم شرعی و إنما یثبت بالادلۃ الشرعیۃ‘‘ ’’کفر ایک شرعی حکم ہے اور یہ صرف شرعی ادلہ سے ثابت ہوتا ہے۔‘‘ گویا کسی ایک فرد کو اختیار نہیں کہ وہ کسی دوسرے مسلمان کو کافر کہے۔ اس کا اختیار صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہے۔ موجودہ حالات میں جب ہر طرف نفرت کا ماحول ، آپس میں لڑوانے کی سازشیں کی جارہی ہیں … تو پاکستان اور خصوصاً اسلام کی قباء کے لیے معروف عالم دین و مفتی فضیلۃ الشیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ نے اس موضوع پر بڑی ہی فکری و دعوتی تحریر لکھی ہے۔جسے انھوں نے ’’مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس کتاب میں موجودہ دور کے خطرناک ترین فتنہ مسئلہ تکفیر کا مدلل و مسکت جواب مرتب کیا گیا ہے تاکہ لوگ اس اہم مسئلہ کو سمجھ سکیں۔ یہ کتاب ہر گھر کی ایک اہم ضرورت ہے جسے شیخ محترم نے بڑے علمی انداز میں مدون کیا ہے۔ اللہم زد فزد۔ اس کتاب کی افادیت و مقبولیت کے پیش نظر اسے دوبارہ اضافہ جات کے ساتھ شایع کرنے کی سعادت ’’دارالمعرفہ‘‘ کو حاصل ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ یہ کتاب ناشر، اُمت مسلمہ اور پاکستان بھر
Flag Counter