Maktaba Wahhabi

106 - 331
(۵)۔ پانچویں شفاعت صرف اہل جنت کے لئے ہو گی تاکہ ان کے اجر میں اضافہ کیا جائے اور ان کے درجات بلند کئے جائیں۔اس شفاعت میں کسی کو کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مندرجہ بالا پانچوں شفاعتیں صرف ان مخلصین کے لئے ہیں جنہوں نے کسی غیر اللہ کو نہ اپنا ولی بنایا اور نہ شفاعت کنندہ سمجھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:(ترجمہ)اور اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم اس(علم وحی)کے ذریعے سے ان لوگوں کو نصیحت کرو جو اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے سامنے کبھی اس حال میں پیش کئے جائیں گے کہ اس کے سوا وہاں کوئی(ایسا ذی اقتدار)نہ ہو گا جو اِن کا حامی و مددگار ہو یا ان کی سفارش کرے(الانعام:۵۱)۔ (۶)۔ چھٹی شفاعت بعض اہل جہنم کفار کے لئے ہے تاکہ ان کے عذاب میں تخفیف کی جائے اور یہ صرف ابوطالب کے لئے خاص ہے۔ فیہ مسائل ٭ ناقابل قبول شفاعت کی توضیح و تشریح۔٭ اس شفاعت کا تذکرہ جو مومنین کے لئے فائدہ مند ہو گی۔٭ شفاعت کبری کا ذکر جسے مقام محمود بھی کہتے ہیں۔٭ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کرنے کے طریقے کی وضاحت کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی بات سنتے ہی شفاعت نہیں کریں گے بلکہ سب سے پہلے بارگاہِ الٰہی میں سجدہ ریز ہوں گے جب اجازتِ شفاعت ملے گی تو شفاعت کریں گے۔٭ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا سوال کرنا کہ ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون خوش نصیب اور سعید شخص ہے جو اِس شفاعت کا حقدار ہو گا؟ ٭یہ شفاعت اُس شخص کے لئے قطعاً نہ ہو گی جس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا ہے۔٭ شرک کی حقیقت و ماہیت کا بیان۔ بابُ: اِنَّکَ لَا تَھْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰکِنَّ اللّٰه یَھْدِیْ مَنْ یَّشَاءُ اس باب میں اس حقیقت کی وضاحت کی گئی ہے کہ رُشد و ہدایت کی توفیق اللہ تعالیٰ کے قبضہ و قدرت میں ہے جس کو چاہے ہدایت کی نعمت سے بہرہ مند
Flag Counter