Maktaba Wahhabi

173 - 331
رکھ سکے یا جس سے جہت قبلہ یا راستہ معلوم ہو سکے جائز اور مباح ہے لیکن وہ علم نجوم جس سے ایک دوسرے پر اثر مرتب ہونا ثابت ہو گا،وہ خواہ کم ہو یا زیادہ حرام اور باطل ہے۔‘‘ فیہ مسائل ٭ ستاروں کے پیدا کرنے میں کون کون سی حکمتیں پنہاں ہیں۔٭جو حکمتیں بیان کی گئی ہیں،ان کے علاوہ تمام کی تردید۔٭منازل قمر کا علم حاصل کرنے کے سلسلے میں علماء کا اختلاف۔٭سحر کو باطل سمجھتے ہوئے بھی اس کی تصدیق کرنے پر وعید۔ بابُ: مَا جَاءَ فِی الْإِسْتِسْقَاءِ بِالْأنْوَاءِ اس باب میں بارش کو ستاروں کی مختلف منزلوں کی طرف منسوب کرنے پر وعید کی گئی ہے۔اور بتایا گیا ہے کہ اس قسم کا عقیدہ رکھنا خلاف شریعت ہے۔ قول اللّٰه تعالیٰ وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَکُمْ أَنَّکُمْ تُکَذِّبُوْنَ(سورۃ الواقعہ) اور اس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اسے جھٹلاتے ہو۔ چاند کی مختلف منزلوں کو انواء کہتے ہیں۔ابوالسعادات رحمہ اللہ نہایۃ میں فرماتے ہیں کہ:’’چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں اور وہ ہر رات اپنے لئے ان منزلوں میں سے ایک منزل تبدیل کرتا ہے۔‘‘ چاند کی مختلف منزلوں کو قرآن کریم میں بھی ذکر کیا گیا ہے جیسے:(ترجمہ)’’چاند،اس کے
Flag Counter