Maktaba Wahhabi

195 - 331
ہو،اس کو اللہ تعالیٰ ذرّوں کی طرح ہوا میں اُڑا دے گا اور صاحب ِ عمل کو اس کا قطعاً کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔قیامت کے روز تمام حسرتوں اور ناکامیوں میں سب سے بڑی حسرت یہ ہو گی کہ انسان اپنی پوری پونجی،کامل محنت اور کدوکاوش سے کمائی ہوئی دولت کو ضائع اور برباد دیکھے خصوصاً جب وہ یہ دیکھے گا کہ کوشش کرنے والے اپنی کوشش میں کامیاب ہو گئے۔‘‘ فیہ مسائل ٭ اپنے اہل وعیال،مال ودولت،حتی کہ اپنی جان سے بھی رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا وجوب۔٭کسی وقت ایمان کی نفی کی جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ شخص دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔٭ایمان کی حلاوت ضرور ہے لیکن کبھی انسان محسوس کرتاہے۔اور کبھی نہیں کرتا۔٭یہ چار اعمال قلب ایسے ہیں جن کے بغیر انسان الله کی محبت حاصل نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان کے بغیر ایمان کا ذائقہ چکھ سکتا ہے۔٭صحابہ کرام کا یہ محسوس کرنا کہ لوگوں کا زیادہ تر میل ملاپ صرف دنیا کی خاطر ہے۔٭بعض مشرک بھی ایسے ہوتے ہیں جو الله تعالیٰ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔٭مندرجہ آٹھ اشیاء جس کو دین سے زیادہ پیاری ہوں اس کو سخت وعید اور سزا سنانا۔٭ کسی شخص کا اپنے باطل معبود سے الله تعالیٰ کی محبت کے برابر محبت رکھنا ہی شرک ِ اکبر کہلاتا ہے۔ بابُ: قول اللّٰه تعَالیٰ اِنَّمَا ذَالِکُمُ الشَّیْطَانُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَائَ ہٗ فَلَا تَخَافُوْھُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ شریعت اِسلامیہ میں خوف الٰہی کو افضل و اہم ترین مقام حاصل ہے اور عبادات میں اس کو مرکزیت حاصل ہے لہٰذا خوف و خشیت صرف اللہ تعالیٰ سے ہونی چاہیئے اس باب میں اسی پر سیر حاصل بحث ہوگی۔ان شاء اللہ اِنَّمَا ذٰلِکُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ أَوْلِیَائَ ہ فَلاَ تَخَافُوْھُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
Flag Counter