Maktaba Wahhabi

47 - 331
آہستہ آہستہ بتدریج رائج کیا جائے۔٭سب سے پہلے زیادہ اہم اور اس کے بعد دیگر مسائل بتائے جائیں۔٭مصارف زکوٰ ۃ کی تفصیل۔٭ استاد کو چاہئے کہ طالب علم کے شبہات کو دور کرنے کی کوشش کرے۔٭محصلِ زکوٰۃ کو چاہئے کہ وہ عمدہ مال پر ہاتھ نہ ڈالے۔٭ مظلوم کی پکار اور اس کی آہ سے ڈرتے رہنا چاہئے۔٭ کیونکہ مظلوم کی پکار اور عرش الٰہی کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا۔٭ توحید خالص کی درحقیقت وہ علامتیں ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگی میں نمایاں ہیں،ان کو مشقتیں برداشت کرنا پڑیں،یہ بھوک اور پیاس سے دوچار ہوئے اور انہوں نے بیماریوں کو صبرو استقامت سے جھیلا۔٭ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد کہ ’’میں کل ایسے شخص کو پرچم دوں گا۔‘‘ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلام نبوت میں سے ایک علامت ہے۔٭ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی آنکھ میں اپنا لعاب دہن ڈالنا بھی ایک علامت نبوت ہے۔٭ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔٭صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضیلت،کہ وہ ساری رات ایک سوچ میں رہے کہ کس کو پرچم ملتا ہے اور وہ فتح و کامرانی سے واپس آتا ہے۔٭ تقدیر پر ایمان کہ جو شخص کسی چیز کے حصو ل کی کوشش نہیں کرتا،اس کو دے دینا۔اور جو کوشش کرتا ہے اس سے روک لینا۔٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا ’’اطمینان سے جاؤ‘‘ یہ آدابِ جنگ میں سے ایک ہے۔٭ جنگ شروع کرنے سے پہلے دشمن کے سامنے دعوت ِ اسلام پیش کرنا۔٭ شریعت اسلام کا یہ حکم ہے کہ جس قوم کو جنگ کے لئے للکارا جائے اسے سب سے پہلے اسلام پیش کرنا۔٭ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان ’’ ان کو ضروری اُمو ر بتائے جائیں ‘‘ سے پتہ چلا کہ دعوت ِ اسلام حکمت و دانائی سے پیش کرنی چاہئے۔٭ اسلام میں جو حقوق اللہ ہیں،ان کا معلوم کرنا۔٭۔اس شخص کے اجر و ثواب کی کثرت کا اندازہ،جس کے ہاتھ پر ایک شخص بھی مسلمان ہو جائے۔٭ فتویٰ پر قسم اٹھانا۔ بابُ: تفسیر التوحید و شھادۃ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰه اس باب میں مسئلہ توحید کی تفسیر اور کلمہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا الله کی شہادت کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
Flag Counter