Maktaba Wahhabi

72 - 331
عبادت کو غیر اللہ کے لئے انجام دینا شرک ہوا۔٭ جو نذر مبنی بر معصیت ہو اُسے پورا کرنا جائز نہیں۔ بابُ: مِنَ الشِّرکِ الاسْتِعَاذَۃ بِغَیر اللّٰه اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ غیر اللہ کی پناہ طلب کرنا شرک کے دائرہ میں داخل ہے۔ بَابٌ مِّنَ الشِّرکِ اَلاِسْتِعَاذَۃُ بِغَیْرِ اللّٰه غیر اللہ سے پناہ طلب کرنا شرک کے دائرہ میں داخل ہے۔ ہر قسم کی موذی،مہلک اور شریر اشیاء سے بچاؤ کے لئے صرف اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کا رُخ کرنے اور اسی کو اپنا ملجا و ماویٰ قرار دینے کو استعاذہ کہتے ہیں یہ استعاذہ کبھی تو کسی کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے ہوتا ہے اور کبھی کسی بھلائی کی طلب کے لئے۔ شارح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ وہ عبادات ہیں جن کو اخلاص کے ساتھ انجام دینے کے لئے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو حکم دیتا ہے جیسے فرمایا:(ترجمہ)’’کہو میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی۔‘‘(الفلق:۱)’’کہو میں پناہ مانگتاہوں انسانوں کے رب کی۔‘‘(الناس:۱)۔ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ’’جنات نے یہ خیال کیا کہ ہم انسانوں سے افضل اور اعلیٰ مقام کے مالک ہیں کیونکہ انسان ہماری پناہ کی تلاش و جستجو میں رہتے ہیں۔یعنی زمانہ جاہلیت میں لوگ جب کسی ایسی وادی میں مقیم ہوتے جہاں کوئی خطرہ ہو یا کسی جنگل میں ٹھہرتے جہاں وحشت کا سماں ہو تو اس جنگل اور وادی کے سب سے بڑے جن کی پناہ طلب کرتے کہ کہیں ہمیں کوئی چیز تکلیف نہ پہنچائے۔جیسے
Flag Counter