Maktaba Wahhabi

131 - 332
ہو۔ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ ، وَقِتَالُہُ کُفْرٌ۔ )) [1] ’’ مسلم کو گالی دینا گناہ اور اس کے ساتھ لڑائی کرنا کفر ہے۔ ‘‘ اور دوسری دلیل: (( لَا یَزْنِي الزَّانِي حِینَ یَزْنِي وَہُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا یَسْرِقُ السَّارِقُ حِینَ یَسْرِقُ وَہُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا یَشْرَبُ الْخَمْرَ حِینَ یَشْرَبُہَا وَہُوَ مُؤْمِنٌ۔ )) [2] ’’ کوئی بھی زانی جب زنا کرتا ہے ایمان کی حالت میں نہیں ہوتا۔ اسی طرح کوئی بھی مسلمان چور جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں نہیں ہوتا۔ اور شرابی جب شراب پیتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں نہیں ہوتا۔ ‘‘ تو یہ کفر بندے کو اسلام سے خارج نہیں کرتا، جب کہ کفر اعتقادی اسلام سے خارج کردیتا ہے۔ (۳) … اللہ کی شریعت کا اقرار کرنے کے باوجود اس کو نافذ نہ کرنا: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : جو حاکم ایمان و اسلام اور شریعت مطہرہ کا اقرار کرتا ہو، مگر اسے نافذ نہ کرے وہ ظالم و فاسق ہے۔ اس کو ابن جریر رحمۃ اللہ علیہ نے راجح قرار دیا ہے اور امام عطاء رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : وہ کفر سے چھوٹا کفر ہے۔ طاغوتوں سے بچو! طاغوت وہ ہوتا ہے جس کی اللہ کے مقابلہ میں عبادت کی جائے اور وہ اس پر راضی ہو، یا وہ کہ جس کی فرمانبرداری اللہ اور اس کے رسول کی بات چھوڑ کر کی جائے اور وہ اس پر خوش ہو۔
Flag Counter