Maktaba Wahhabi

227 - 332
سلف وسلفیّت لغوی، اصطلاحی اور زمانی اعتبار سے ہم چاہتے ہیں کہ سلفی منہج پر بصیرت کے ساتھ چلنے والا… اور اس کی شرط یہ ہے: ﴿ قُلْ ہٰذِہٖ سَبِیْلیْٓ اَدْعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ عَلٰی بَصِیْرَۃٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِیْ ﴾(یوسف:۱۰۸) ’’ (اے پیغمبر )کہہ دے میری راہ یہ ہے کہ میں تم کواللہ کے طرف سمجھ بوجھ کربلاتا ہوں (دلیل رکھ کر) اور جو میری پیروی کرے(وہ بھی اسی راہ پر چلے)۔ ‘‘ یہ جان لے کہ اس کلمہ اور اس کے مشتقات کا مدلول ہلاک کر دینے والی گروہی بندشوں سے بلند و بالا اور پوشیدگی و پیچیدگی کی دہلیزوں سے ماوراء ہے۔ کیونکہ یہ نصف النہار کے سورج کی طرح واضح ہے ۔اللہ رب العالمین کا فرمان گرامی ہے: ﴿ وَمَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا اِِلَی اللّٰہِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ اِِنَّنِی مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ o﴾ (فصلت:۳۳) ’’ اور اس سے زیادہ اچھی بات کس کی ہوسکتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی (تابعداری) کی طرف (لوگو ) کو بلائے اور(خود بھی) اچھے کام کرے اور (زبان سے) کہے میں بھی (اللہ کا) تابعدار ہوں ۔ ‘‘ سلف کا لغوی معنی لغوی اعتبار سے یہ کلمہ ان لوگوں پر بولا جا تا ہے جو گزر چکے ہیں ۔وہ علم، ایمان، فضیلت اور نیکی میں سب سے بڑھ کر تھے۔ ابن منظور ’’لسان العرب‘‘ (۹/۵۹ا)پر لکھتے ہیں :
Flag Counter